پشاور’ سڑکوں پر سپیڈ بریکر اور ناقص کیٹ آئیز کی بھر مار

ویب ڈیسک:سڑکوں پر کیٹ آئیز اور سپیڈ بریکر لگانے اور گلی محلوں میں تعمیراتی ملبہ پھینکنے پر پابندی کے باوجود پشاور میں اس پر عملدر آمد نہیں کیا جارہا ہے غیر معیاری کیٹ آئیز سے شہر میں روزانہ گاڑیوں کے ٹائرز کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ سپیڈ بریکرز کی وجہ سے بھی حادثات معمول بن گئے ہیں لیکن اس بارے میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا
اس حوالے سے تفصیلات کیمطابق پشاور شہر میں بڑی شاہراہوں پر کیٹ آئیزاور عام سڑکوں اور گلی محلوں میں لوگوں نے اپنے گھروں کے سامنے سپیڈ بریکرز تعمیر کررکھے ہیں جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اس طرح پشاور شہر میں گلی محلوں اور سڑکوں پر تعمیراتی ملبہ ڈال کر لوگوں کیلئے راستے بند کرنے کی شکایت ہیں
چیف سیکرٹری کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سپیڈ بریکر اور کیٹ آئیز ہٹانے اور سڑکوں اور گلی محلوں میں تعمیراتی ملبہ ڈھیرکرنے پر متعلقہ مالک مکان یا ٹھیکیدارکیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی تھی تاہم قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق، دو زخمی