سائفرکیس،سابق وزیراعظم اورقریشی پر12دسمبرکوفردجرم عائدہوگی

ویب ڈیسک: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہائی کورٹ کی ڈائریکشن ہے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کرنا ہے۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیرخارجہ میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں، آئندہ پیشی پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ فرد جرم نئی تحریر ہوگی، نقول میں سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ کو سائفر کیس میں قصوروار قرار دیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں جاری سائفر کیس کی سماعت ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔

مزید پڑھیں:  وادی تیراہ میدان میں‌ سیلاب نے تباہی مچا دی، کروڑوں کا نقصان