القسام بریگیڈ کا جوابی وار، اسرائیلی فوجی کیمپ اڑا دیا، 5 فوجی ہلاک

ویب ڈیسک: حماس کی القسام بریکیڈ کی جانب سے اسرائیلی کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے جس میں 5 صیہونی فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گِئے۔
ہر سو تباہی پھیلانے والے اسرائیل کو القسام بریگیڈ نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ایک اسرائیلی فوجی کیمپ دھماکے سے اڑا دیا۔
اس دوران صیہونی افواج کے کرنل اور میجر سمیت 5 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ کیمپ میں 60 اہلکار موجود تھے۔ اس حوالے سے جماس ے رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 66 بتائی گئی ہے۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق شمالی غزہ میں شکست کے بعد اسرائیلی افواج پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی ہیں، اس سلسلے میں ان کی جانب سے 70 فیصد فوجی علاقہ خالی کرایا جا چکا ہے۔
حماس کے القسام بریگیڈ کے دعوے کے حوالے سے اسرائیلی افواج کی جانب سے کوئِی ردعمل نہیں آیا نہ ہی ان کی جانب سے کوئی تبصرہ کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ 7 روز کی جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی جانب سے دوبارہ غزہ پر حملے شروع کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ پی ٹی آئی کی نہیں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، فواد چودھری