مطلوبہ انتخابی فنڈز 2روز میں جاری کردیئے جائیں گے‘وزارت خزانہ

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نوٹس کام کر گیا ‘وزارت خزانہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کومطلوبہ2روز میں انتخابی فنڈز جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔
الیکشن کمیشن نے فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے مختص فنڈز ریلیز نہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری وزارت خزانہ کو طلب کیا تھا۔
فنڈز کی ریلیز نہ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیکرٹری وزارت خزانہ امداداللہ بوسال الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کے لیے پہنچے۔
سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 14 نومبر کو فنڈز کی فراہمی کیلئے خط لکھا گیا جو 18 نومبر کو وزارت خزانہ کو موصول ہوا۔
تھا فنڈز کے اجرا کے لیے مختلف سطح سے منظوری ضروری ہوتی ہے، اگلے دو دن میں الیکشن کمیشن کے مطلوبہ فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔
سیکرٹری وزارت خزانہ کا کہنا تھا ہم الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دیں گے، جتنی الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے وہ فنڈز جاری کر دیں گے۔

مزید پڑھیں:  سیاسی جوڑ توڑ:شہباز شریف کی بلاول سے ملاقات کا امکان