عام انتخابات کیلئے 2لاکھ 77 ہزار 558 سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آئندہ عام انتخابات کے لئے 2لاکھ 77 ہزار 558 سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے 5 لاکھ 91 ہزار 106 سکیورٹی اہلکار مانگ لئے ہیں جس پر چاروں آئی جیز نے بتایا کہ دستیاب نفری 3 لاکھ 28 ہزار 510 ہے، آئندہ عام انتخابات کے لئے 2 لاکھ 77 ہزار 558 سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
الیکشن کمیشن کے وزارت داخلہ کو ارسال کئے گئے خط میں لکھا گیا وفاقی دارالحکومت میں 9 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے، اسلام آباد کیلئے 4500 سکیورٹی اہلکار دستیاب ہیں، شہرِ اقتدار میں 4500 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ضرورت ہے، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی بطور سٹیٹک اور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم