پشاور، ورسک روڈ پر زوردار دھماکہ، دو بچے زخمی

ویب ڈیسک: پشاور میں ورسک روڈ بابو گڑھی سٹاپ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق میچنی گیٹ تھانہ کی حددود ورسک روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکہ ورسک روڈ پر ایک نجی بینک اور سکول کے قریب ہوا ہے.
پولیس ذرائع کے مطابق سڑک کے درمیان نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا.
دھماکے میں دو افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو بچے شامل ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کھڑی فصلوں اور باغات تباہ