عام انتخابات کیلئے مزید 17ارب40کروڑ روپے جاری

ویب ڈیسک : ملک میں عام انتخابات کے لئے وزارت خزانہ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 17 ارب 40 کروڑروپے جاری کردیئے گئے ہیں۔
جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے اس سے قبل 10 ارب روپے جاری کیے تھے مزید رقم کے اجراءکے بعد مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری ہوچکے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے کیس میں وزیراعلیٰ اور سپیکر سے جواب طلب