آئی ایم ایف سے پاکستان کو 70کروڑ ڈالر کے اجراءمیں تاخیر

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کی جانب سے ایگز یکٹوبورڈ کے اجلاس کے شیڈول کو حتمی شکل نہ دیئے جانے کے باعث پاکستان کے لئے 70کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کے اجراءمیں تاخیر پیدا ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگز یکٹوبورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی درخواست پر پہلے جائزے کی تکمیل اور 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پروگرام کی 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کا اجرا ہونا تھا ۔
آئی ایم ایف نے ابھی تک ٹھیک شیڈول جاری نہیں کیا کیونکہ فنڈ کی ٹیم ابھی موجودہ مالی سال کے لیے 24.9 ارب ڈالر کی رقم کی ضروریات پوری کرنے کےلیے دوطرفہ اور کثیر الطرفین قرض دہندگان سے تصدیق کرنے میں مصروف ہے۔
تاخیر کے نتیجے میں پالیسی سازوں کی یہ بحث بھی سامنے آرہی ہے کہ آئی ایم ایف آئندہ عام انتخابات کے بعد منتخب ہونے والی حکومت سے دوسرے جائزے کے حوالے سے مذاکرات شروع کر سکتا ہے۔
شیڈول میں ابتدائی طور پر دوسرے جائزے کے مذاکرات کا آغاز 3 فروری 2024کو ہونا تھا لیکن اگر الیکشن 8 فروری کو ہوتے ہیں تو س کے نتیجے انتخابات فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے شروع میں ہوں گے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب