بجلی کا ایک اور جھٹکا:فی یونٹ مزید3روپے 7پیسے مہنگا

ویب ڈیسک :وفاقی حکومت کا مہنگائی کے مارے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا ‘فی یونٹ مزید 3 روپے 7 پیسے مہنگا کردیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کی وصولی دسمبر کے بجلی بلوں میں کی جائے گی ۔
اطلاق تمام صارفین پر ہوگا جبکہ لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں 9 ارب پچیس کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جو ریفرنس سے کم ہے۔
اکتوبر کے فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ میں 3 روپے سے ذائد فی یونٹ پیسے بقایا جات کی مد میں شامل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مئیر لندن کا انتخاب کل،صادق خان کا کئی حریفوں سے مقابلہ ہوگا