نائیجیریا:میلاد النبیﷺ کی تقریب پر فضائی حملہ ‘120افراد مارے گئے

ویب ڈیسک :نائیجیریا میں فضائیہ کی جانب سے میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب پر حملے میں120افراد مارے گئے‘صدر بولا احمد تینوبو نے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق نائیجیرین افواج نے حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون نے غلطی سے توڈون بیری گاو¿ں کو نشانہ بنایا جہاں مذہبی اجتماع ہو رہا تھا۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کے مقام پر میلاد النبیﷺ کے حوالے سے تقریب ہو رہی تھی۔
نائیجیرین فوج کی جانب سے ہلاکتوں کے کوئی اعداد و شمار نہیں بتائے گئے، لیکن مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ حملے میں 120 افراد مارے گئے جن میں اکثر خواتین اور بچے ہیں۔
دوسری جانب نائجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ، ’نارتھ ویسٹ زونل آفس کو مقامی حکام سے تفصیلات موصول ہوئی ہیں کہ 85 لاشوں کو دفنایا جا چکا ہے جبکہ تلاش ابھی بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق نائیجیریا کی مسلح افواج ملک کے شمال مغرب اور شمال مشرق میں نام نہاد ”جہادی“ ڈاکو ملیشیا کے خلاف اپنی لڑائی میں اکثر فضائی حملوں پر انحصار کرتی ہیں، یہ ملیشیا ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے افواج کے خلاف لڑ رہی ہے۔
تنازعہ میں 2009 سے اب تک 40,000 سے زائد افراد ہلاک اور 20 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور