جنوبی وزیرستان میں جھڑپ‘پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان

ویب ڈیسک :جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی کہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی نے جام شہادت نوش کرکے وطن پر قربان ہو گیا ۔
26سالہ شہید سپاہی احمد علی کا تعلق چارسدہ سے ہے ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار