ڈی آئی خان میں فورسز کا آپریشن ‘ ایک دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک : سیکورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن ‘کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کرکے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگا لیا۔
سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک کیا گیا کی شناخت حبیب الرحمن کے نام سے ہوئی ہے جس سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمدکیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں، بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط کر دی گئی