اسرائیلی بربریت زوروں پر،2ماہ میں10ہزارفضائی حملوں کااعتراف

ویب ڈیسک: اسرائیلی بربریت کی انتہاء نہ رہی، غزہ کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے ایندھن سمیت کھانے پینے کی ایشیاء کی ترسیل روک دی جس سے معاملات مزید بگڑ گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2 ماہ کے دوران غزہ پر 10 ہزار فضائی حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے اٹیک میں مزید تیزی لانے کا اعلان کردیا ہے۔ ہسپتالوں کی حالت انتہائی ابتر ہے، بڑے ہسپتال تمام بند ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شمال و جنوب کے رہائشی علاقوں، ہسپتالوں، سکولوں اور اقوام متحدہ کے شلٹرز ہاوسز پر بمباری جاری ہے.
بین الاقوامی برادری عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بار بار دیگر ممالک کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود اسرائیلی بربریت کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے عرب صحافی کے خاندان کے 21 افراد شہید ہونے کے علاوہ درجنوں افراد دار فانی سے کوچ کر گئے جبکہ خان یونس کا محاصرہ کرنے کے ساتھ ساتھ رفاح کراسنگ پر موجود فلسطینیوں پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
صیہونیوں کی اس درندگی کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے کوشاں ہیں، پاکستانی سفیر