یوکرین اور اسرائیل کیلئے امریکی ہنگامی امداد روک دی گئی

ویب ڈیسک: یوکرین اور اسرائیل کیلئے امریکی ہنگامی امداد روک دی گئی ۔ یوکرین اور اسرائیل کیلئے اربوں ڈالر کی ہنگامی امداد روک دینے سے روس کے خلاف لڑائی کی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی 100 رکنی ایوان میں بل منظور ہونے کیلئے 60 ووٹ درکار تھے تاہم سینیٹ اجلاس میں بل کے حق میں 49 اور مخالفت میں 51 ووٹ پڑے، جس سے اس بل کا مستقبل تاریک ہو گیا۔
سینیٹ میں پیش کیا جانے والا بل یوکرین اور اسرائیل کی امداد کیلئے 110 اعشاریہ 5 ارب ڈالر امداد سے متعلق تھا جس میں یوکرین کے فوجی امداد کیلئے 50 ارب ڈالر مختص کیے گئے تھے۔ اس اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ روس کے خلاف یوکرین کی کس حد تک امداد کرنے کا ارادہ رکھتا تھا جبکہ اسرائیل کی امداد بھی اسی میں شامل تھی۔
14 ارب ڈالر غزہ میں جاری اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کیلئے رکھے گئے تھے۔ امریکی اقدام یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کتنا ہاتھ ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان