گیٹ نمبر 4کی سیاست نہیں آتی ‘بلاول بھٹوزرداری

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں گالم گلوچ، ٹک ٹاک اور گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی‘ میں کسی اور کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا صرف عوام پر بھروسہ کرتا ہوں ۔
شانگلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پرانے سیاستدانوں کو عوام کے اصل مسائل کی فکر نہیں بلکہ وہ اب بھی انا کی سیاست کر رہے ہیں‘ ہم نے نئی سیاست کی داغ بیل ڈالنی ہے اور 8 فروری کو پیپلز پارٹی کی ہی جیت ہوگی۔
عوام کے قدموں کے نیچے سیاسی جنت ہے لیکن سیاست کو اختلاف رائے کے بجائے سیاسی دشمنی تک پہنچا دیا گیا، انتقام کے بجائے عوام کی فلاح کے لیے سیاست ہونی چاہیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمیں گالم گلوچ، ٹک ٹاک اور گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دلوا سکتی ہے لہٰذا بزرگ اور نوجوانوں کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں اور میں اپنی نہیں بلکہ آپ کی جیب بھرنا چاہتا ہوں، پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو یوتھ کارڈز دیں گے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو ،سوشل میڈیاپر تنقید