ڈنمارک، قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا بل منظور

ویب ڈیسک: مسلمان ممالک کا دباو رنگ لے آیا، یورپی ملک ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیر قانونی قرار دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈنمارک کی پارلیمنٹ میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا بل منظور کر لیا گیا۔
پاکستان نے ڈنمارک کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی تجویز کا خیرمقدم کیا تھا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ ڈنمارک اور سویڈن میں گزشتہ کچھ مہینوں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے کئی واقعات رونما ہوئے تھے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلم ممالک میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب