190ملین پاونڈز ریفرنس میں اشتہاریوں کی فہرست جاری، کارروائی شروع

ویب ڈیسک:190ملین پاونڈز ریفرنس میں زلفی بخاری، ملک ریاض اور شہزاد اکبر سمیت دیگر شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کی رہائش گاہوں کے باہر اشتہارات چسپاں کرنے کی ہدایت کر دی۔ جج محمد بشیر کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم نے بتایا کہ ریفرنس میں شریک 6 ملزمان ملک ریاض اور شہزاد اکبر سمیت ضیاءالمصطفی نسیم، زلفی بخاری، احمد ریاض، فرحت شہزادی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہو سکی۔
تفتیشی افسر کی رپورٹ کے مطابق ملزمان جان بوجھ کر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہونے دے رہے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت مطمئن ہے کہ ملزمان مفرور ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے چھپے ہوئے ہیں۔
ملزمان کی رہائش گاہوں کے باہر اشتہارات چسپاں کئے جائیں۔ ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دیئے جانے کی مزید کارروائی 6 جنوری کو ہوگی۔
یاد رہے کہ 190ملین پاونڈز ریفرنس میں شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تحریری حکم جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں:  کملا اور ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ