ہری پور میں مردہ جانوروں کے گوشت کا کاروبار جاری، انتظامیہ خاموش

ویب ڈیسک: ضلع ہری پورمیں مردہ جانوروں کے گوشت کا کاروابر دھڑلے سے جاری، ذرائع کے مطابق رات گئے بھینس کے مردہ بچھڑے کو لے جانے کا ایک واقعہ پیش آیا۔
مردہ بچھڑے کو لے جانے والے نے اپنے پیچھے آتی گاڑی دیکھ کر فرار میں عافیت سمجھی اور بھاگ نکلا۔
ذرائع کے مطابق ہری پور کے حطار روڈ خیبراڈہ کے پاس موٹرسائکل سے بھینس کے مردہ بچے کو باندھ کر گھسیٹ کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران مقامی کار سواروں نے پیچھا کیا، اس پر موٹرسائیکل سوار نے بھِنس کے بچھڑے کی رسی کو کھول کر اسے روڈ پر پھینک دیا اور فرار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ہری پور سمیت ایبٹ آباد مانسہرہ میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فوڈ سیفٹی، حلال فوڈ اتھارٹی، محکمہ فوڈ، محکمہ لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزید مہنگا، 278 روپے 45 پیسے کی سطح پرٹریڈ کرنے لگا