صوابی، معاشرے کی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کا اعادہ

ویب ڈیسک: سول رائٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کی جانب سے صوابی میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سابق بیوروکریٹ منتظر خان نے کی۔
اجلاس میں انتظامیہ کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ عوام اور دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق شرکاء کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پورے صوبے میں منشیات کے خاتمے اور معاشرے کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔
ریسکیو 1122 اور ایجوکیشن حکام نے کہا کہ فلاحی ادارے اور عام لوگ نیک کاموں میں ساتھ دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسائل حل نہ ہوں۔
سول رائٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں عوام الناس کا کہنا تھا کہ ملک اور خطے میں امن و ترقی سماجی کاوشوں سے ممکن ہے اور حکومت کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہیے۔ یاد رہے کہ اجلاس میں عوام کی جانب سے منشیات کے خاتمے اور معاشرے کی ترقی کیلئے بھرپور جدوجہد کا اعادہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام پارٹی صدر نامزد