سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی چیلنج، کیس لارجر بینچ کو بھیجی دیا گیا

ویب ڈیسک: سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم کی ناایلی کا کیس لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کو بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 سالہ نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کو بھیج دی گئی۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے درخواست پر سماعت کی۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 سال کے لیے بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دیا جو ایک غیر قانونی اقدام ہے۔
ذرائع کے مطابق درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو انتخابات سے باہر کرنے کے لیے غیر قانونی اقدام کیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوچکا اور درخواست گزار اس میں حصہ لینا چاہتا ہے۔
انہوں نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔
ذرائع کے مطابق دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 5 برس کی نااہلی کالعدم قرار دے اور حتمی فیصلے تک اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دلائل مکمل ہونے کےبعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کو بھجوا دی۔

مزید پڑھیں:  آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر