نواز شریف

قوم کو بتائیں کہ ملک میں ڈاکہ کس نے ڈالا؟:نواز شریف

ایک کھلنڈرا لایا گیا جس نے ملک کا برا حال کر دیا، ہم اقتدار نہیں عوام کی بھلائی چاہتے ہیں‘ ہم ملک و ملت کی ترقی کا مشن لے کر سیاست میں آئے ہیں
ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے 190 ملین پاو¿نڈ کا سکینڈل بہت بڑا ہے، قوم کو بتائیں کہ ملک میں ڈاکا کس نے ڈالا، بند لفافہ دکھا کر اپروول لیتے رہے، لفافہ کھول کر ہی نہیں دکھایا۔
پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے پانچویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ ایک کھلنڈرا لایا گیا جس نے ملک کا برا حال کر دیا، ہم اقتدار نہیں عوام کی بھلائی چاہتے ہیں، ملک و ملت کی ترقی کا مشن لے کر سیاست میں آئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کریں تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، ایسے شخص کو لایا گیا جسے ملک، معیشت اور عالمی تعلقات کا کچھ پتہ ہی نہیں تھا، ریاست مدینہ کہنے والے کو خود ریاست مدینہ کا پتہ نہیں تھا، عوام کو قصے اور کہانیاں سنائی گئیں۔
نوازشریف نے کہا کہ ملک کے 60 ارب روپے کھاؤے تو بجلی مہنگی نہیں ہوگی تو کیا ہوگا، اگر یہ پیسہ نہ کھایا جاتا تو ہم کم یونٹس والوں کو مفت بجلی دے دیتے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کا الزام لگا کر نکالا گیا، دوسروں کو چور کہنے والے خود چور ہیں، آج 7 سال بعد مجھے جھوٹے الزامات پر انصاف مل رہا ہے۔
190 ملین پاؤنڈ کا سکینڈل بہت بڑا ہے، قوم کو بتائیں کہ ملک میں ڈاکا کس نے ڈالا، بند لفافہ دکھا کر اپروول لیتے رہے، لفافہ کھول کر ہی نہیں دکھایا، سپریم کورٹ نے کہا یہ حکومت پاکستان کا پیسہ ہے وہاں جانا چاہیے۔
قائد مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو موجود ہے کہ ان کو اندر رکھنا ہے اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لانا ہے، سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  این اے 130سے کامیابی:الیکشن کمیشن کا نواز شریف کو نوٹس