ٹانک میں آپریشن

سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن ‘5دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک :سکیورٹی فورسز کاخیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے اعظم آباد میں خفیہ اطلاع پر آپریشن‘ فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے عملے پر حملوں میں ملوث تھے۔
فورسز نے کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری ہتھیار و گولہ بارود و دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا ہے جبکہ دیگر دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردوں و دہشت گردی کے خاتمے کے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چینی ہم منصب سے ملاقات