شیر افضل مروت کی گرفتاری ‘کارکنوں کے احتجاج پر رہا

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو پولیس نے گرفتار کر لیا‘ کارکنوں کے احتجاج پر کچھ ہی دیر بعد رہائی ملی ۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت ورکرکنونشن میں شرکت کیلئے باجوڑ جارہے تھے کہ چکدرہ کے مقام پر خیبر پختونخوا پولیس نے حراست میں لے لیا۔
گرفتاری کی خبریں سامنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے چکدرہ روڈ کو بند کردیا اور ان کی رہائی تک دھرنے کا اعلان کیاجس پر شیر افضل کو چھوڑ دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو سوات پولیس نے گرفتار کیا اور اس تمام کارروائی کی نگرانی ڈی ایس پی نے کی، گرفتاری کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
پولیس نے شیر افضل مروت کو کنونشن میں شرکت سے روکتے ہوئے واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے لاہور نے خاتون انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا