انٹرا کورٹ اپیلیں

سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک :سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ 13دسمبر کو فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلے پر سماعت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور صوبائی حکومتوں نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں، 5 رکنی لارجر بینچ نے 23 اکتوبر کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیر آئینی قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بالا کوٹ ،نوجوان دریائے کنہار میں ڈوب گیا