بشریٰ بی بی

توشہ خانہ تحقیقات:نیب کی بشریٰ بی بی کو پیشی کیلئے آخری مہلت

قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی فروخت پر تحقیقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی
کو پیشی کے لیے آخری مہلت دیدی ۔
نیب کی تفتیشی ٹیم نے بشریٰ بی بی کو فائنل کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے کو 11دسمبر صبح 10 بجے پیش ہونے کا کہا ہے ۔
نوٹس میں بشریٰ بی بی کو کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے لاکھوں مالیت کے تحائف ملے۔
نیب کے نوٹس کے مطابق بشریٰ بی بی نے 2019 کو ایک لاکٹ، کانوں کی بالیاں، بریسلیٹ وصول کیں جبکہ 2020 میں ان کو نیکلیس، بریسلیٹ، انگوٹھی اور کانوں کی بالیاں تحفے میں ملیں جبکہ 2021 میں نیکلیس، کانوں کی بالیاں، انگوٹھی اور گھڑی وصول کی۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ