غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ

سیاسی سرگرمیوں میں ملوث غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کردیں گے، نگراں وزیر داخلہ

ویب ڈیسک: نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایک جامع پالیسی کے تحت تمام غیرقانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیج رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے تمام غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کردیں گے۔
وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہریت رکھنے والے افغانی کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، ورنہ ایسے غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے 10 غیر ملکی افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو سکیورٹی فراہم کریں گے، ریاست کے اداروں نے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنی ہوتی ہے، سکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کریں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ الیکشن پرامن ہوں، معصوم لوگوں کا بہت بے دردی سے قتل عام کیا گیا ہے، ہم نے بارڈرز پر سیکورٹی بڑھا دی ہے، اُمید ہے قاتل پکڑے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں اسرائیلی آپریشن بڑے سانحے کا باعث بنے گا، انٹونی بلنکن