عالمی مالیاتی فنڈ س

عالمی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کیلئے مزید قرض کی منظوری کا امکان

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا پاکستان کے لئے 70کروڑ ڈالر کی مزید قرض کی منظوری سے متعلق ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگلے مہینے گیارہ جنوری کو ہوگا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے اجلاس میں پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی طرف سے رواں ماہ دسمبر کے وسط میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کا قرض پروگرام شامل نہیں تھا جس سے سیاسی اور عوامی سطح پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔
اب عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جمعہ کو سامنے آنے والے بیان کے بعد ممکن ہے یہ چہ مگوئیاں ختم ہوں گی۔
یاد رہے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزے کی تکمیل پر اسٹاف لیول معاہدہ پندرہ نومبر کو طے پایا تھا۔
آئی ایف کی جانب سے پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، اگلی قسط 70 کروڑ ڈالر ملنے کی صورت میں یہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کیلئے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات فروری 2024 میں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں:  9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، شفقت محمود