ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پولیس کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دیدیا

ویب ڈیسک :ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنی رپورٹ میں پولیس کو سب سے زیادہ کرپٹ ترین ادارہ قرار دے دیا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2023 جاری کر دیا جس کے مطابق کرپشن میں ٹینڈر اور حکومتی ٹھیکوں کا دوسرا نمبر ہے جبکہ تعلیم چوتھے، صحت پانچویں، بلدیات چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پولیس کرپٹ ترین ادارہ ہے جبکہ بلوچستان میں ٹینڈرنگ اور ٹھیکوں میں سب سے زیادہ کرپشن کی گئی۔
جاری کردہ سروے رپورٹ میں ہر صوبے سے 400 افراد نے رائے کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور سری لنکا ٹی 20 ویمنز ایشیا کپ میں آج مدمقابل