فوری جنگ بندی

سعودی عرب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کو ناگزیر قراردیدیا

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کو ناگزیر قراردیتے ہوئے کہا کہ دنیا اس جانب سے توجہ نہیں دی جارہی جوکہ انتہائی تشویشناک ہے ۔
واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات سے قبل وزرائے خارجہ کے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتوں کو غزہ میں فوری جنگ بندی کی جانب توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ہمارا مو¿قف مستقل اور بالکل واضح ہے کہ لڑائی کو فوری طور پر ختم کرنا ضروری ہے جب کہ اسرائیل فلسطین تنازع کی ختم نہ ہونے کی ایک اہم وجہ بین الاقوامی برادری کی بنیادی ترجیح کا نہ ہونا ہے۔
سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا میں ہمارے شراکت دار اس مسئلے کے حل کیلئے مزید کام کریں گے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ وہ مزید کچھ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں شہریوں کے لیے انسانی امداد میں نمایاں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ ناقابل قبول ہے کہ امداد کو بیوروکریٹک رکاوٹوں کی وجہ سے محدود کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا