وزیراعظم

ملک میں امن کیلئے مل بیٹھ کر قانون سازی کرنا ہوگی‘وزیراعظم

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں پائیدار امن وقت کی اہم ضرورت ہے اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنا ہوگی ۔
اسلام آباد میں پولیس کے سابق انسپکٹرجنرلز کی 7ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پولیس نے ملک میں امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔
کہ ہم پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مقروض ہیں، دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں90ہزارافراد شہید ہوئے، ملازمت کی نوعیت جوبھی ہوہمیں فرض شناسی سے کا کرناچاہیے۔
وزیاعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کومل بیٹھ کرقانون سازی کرنی چاہیے، آئین کے تحت کوئی فرد یا گروہ پرتشددکارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، کوئی معاشرہ افراتفری کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک