190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: زبیدہ جلال بھی وعدہ معاف گواہ بن گئیں

ویب ڈیسک: بانی تحریک انصاف کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں پی ٹی آئی دور کی سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال بھی وعدہ معاف گواہ بن گئیں۔
زبیدہ جلال کا نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہنا تھا کہ بحیثیت کابینہ رکن 190 ملین پاؤنڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، لیکن میرے اصرار کے باوجود بانی تحریک انصاف نے بطور وزیراعظم میری ایک نہ سنی۔
زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ کابینہ ارکان 190ملین پاؤنڈ کو پاکستان کا اثاثہ سمجھتی تھیں تاہم ارکان کے تحفظات کے باوجود 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔
یاد رہے قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک، سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور دیگر اہم شخصیات گواہوں کی فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، 60 سالہ شخص جاں بحق