عوام کو بڑا ریلیف، پیٹرول 13،ڈیزل 15 روپے سستا ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: عوام کو بجلی اور مہنگائی کے جھٹکوں کے بعد بڑا ریلیف، پیٹرول 13،ڈیزل 15 روپے سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کی اصل وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت 5اعشاریہ 49 ڈالر کی کمی کے بعد 94اعشاریہ 95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5اعشاریہ 13 ڈالر کم ہوکر 100اعشاریہ 05 ڈالر تک گر گئی ہے۔
مارکیٹ ریٹ کے مطابق اِس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 281اعشاریہ34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 289اعشاریہ 79 روپے فی لیٹر ہے۔ یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ پیٹرول 13،ڈیزل 15 روپے سستا ہونے سے مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ