اپنے مستقبل اور خوابوں کی تعبیر کی کہانی حمنا ظفر کی زبانی

امریکی فضائیہ میں خدمات انجام دینے والی پائلٹ حمنا ظفر کا اپنے مستقبل کے حصول اور فیملی سے جڑے رہنے کے بارے میں کہنا تھا کہ میں جانتی تھی کہ اگر میں اپنے کزن کے ساتھ ارینج میرج کیلئے ہاں نہیں کرتی تو اپنے خاندان سے کٹ جاوں گی جبکہ دوسری طرف مجھے امریکہ میں اپنے خواب بھی عزیز تھے۔
انہوں نے اس بارے میں سوشل میڈیا پیج پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنے خوابوں کی تعبیر کیلئے ایک فرض شناس بیٹی نے اپنے مستقبل کی طرف فرار کا انتخاب کرتے ہوئَے اپنی فیملی سے بغاوت کی، آج اپنے اسی اقدام کی بدولت میں امریکی فضائیہ میں خدمات انجام دے رہی ہوں۔
جمنا ظفر کا اپنی انسٹا پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ میں توقع کر رہی تھی کہ میرے خاندان والوں کو امریکی ثقافت کی عادت ہو جائے گی، وہ کبھی ارینج میرج کا ذکر نہیں کرینگے لیکن ایسا نہ ہو سکا اور سب کچھ اس وقت بدل گیا جب 2019 میں ایک فیملی ٹرپ پر پاکستان گئی جہاں یہ پتہ چلا کہ میں خود اپنی منگنی کی پارٹی میں موجود ہوں۔
حمنا ظفر کہتی ہیں کہ میں یہ کڑوی گولی نگلنے کو بھی تیار تھی، آخر میں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی کہ یہ واقعی میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
ظفر نے اپنے ایک پیغام میں یہ بھی کہا کہ میرے والدین یہ نہیں چاہتے تھے کہ میں تعلیم حاصل کر سکوں اور ایک فرمانبردار بیوی اور پحر بچوں کی ماں بن کر رہوں اور یہ راستہ انہوں نے میرے لئے منتخب کر رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کا دھرنا، ڈی چوک سے متعدد کارکنان گرفتار