news 1571118433 3683

وزیراعظم عمران خان آج مختصردورے پرسعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج مختصر دورے پرسعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔یہ بھی پڑھیں:حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کو معاوضہ دیگی،عاطف خان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخارجہ شام محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں ایران کے سپریم لیڈر اور صدر حسن روحانی سے ملاقاتوں میں آنے والی تجاویز پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت ،1200روپے فی لیٹر فروخت جاری
مزید پڑھیں:  عوام کیلئے ایک اور مشکل، ادویات سمیت تمام صحت سہولیات مزید مہنگی

ملاقات کے دوران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات بھی تجویز کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم سعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں