چیئرمین پی ٹی آئی

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن میں التواءکا جواز نہیں‘چیئرمین پی ٹی آئی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ الیکشن میں التوا کا جواز نہیں ‘ہمارا مطالبہ ہے عام انتخابات وقت پر ہوں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ افسران کو آر او نہیں بنایا جا سکتا، اس سے دھاندلی ہو سکتی ہے، الیکشن کمیشن کے آر او از سے متعلق نوٹیفکیشن سے الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے بھی انتخابات ملتوی ہونے کا بہانہ بنایا، الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کو انتخابات ہونے ہیں، سپریم کورٹ کی واضح ہدایت ہے کہ 8 فروری کوالیکشن ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن اور صدر پاکستان کے درمیان الیکشن کروانے کا معاہدہ موجود ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ پہلے سے یہی تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات کیے جائیں، ہم الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس چوری کیخلاف بڑا منصوبہ تیار، بھاری جرمانوں کی تجویز