ملک کے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ با رش کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر مقامات پر خشک موسم جبکہ بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ با رش کی پیشگوئی کی ہے۔
اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں دھند چھائے رہنے جبکہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔گوادر، چاغی، تربت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ با رش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، گورنر خیبرپختونخوا