افغان تاجروں کی

پشاورمیں 56بڑے افغان تاجروں کی نشاندہی،31غیر رجسٹرڈ

ویب ڈیسک: پشاور میں افغان تاجروں کے کاروبار سے متعلق چھان بین میں قانونی کاروباری افراد کے نام غیر رجسٹرڈ کاروبار کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جن میں سے بعض افغان کاروباری افرادنے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں اب تک بڑے کاروبار سے منسلک 56غیر قانونی مقیم افراد کو شناخت کیا گیاہے جن میں سے بعض افغان تاجروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں معروف برانڈزکی کمپنیاں پاکستانی تاجروں کے ناموں سے لے رکھی ہیں.
واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان تاجروں اور سرمایہ کاروں کا ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت کی تھی اس سلسلے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق پشاور ریجن میں 22 بڑے افغان کاروباری افرادپر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ 31 بڑے افغان کاروباری افراد رجسٹرڈ بتائے گئے ہیں.
رپورٹ کے مطابق31 افغان کاروباری افراد پاکستانی شہریوں کے نام سے کاروبار کررہے ہیں اور پشاور کے بڑے بازاروں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے پشاور ریجن میں شناخت ہونے والے غیر رجسٹرڈ اور رجسٹرڈ افغان تاجر کپڑے،قالین،جوس شاپس، کتب خانوں، ہوٹلز،پراپرٹی،حوالہ ہنڈی اورچائے کے کاروبار میں سرمایہ کاری کئے ہوئے ہیں اور یہ کاروبار شاہین بازار،کریم پورہ،کوچی بازار،ٹاؤن،قصہ خوانی،چوک یادگار، حیات آباد، ،ڈھکی نعلبندی، دلہ ز اک روڈ، رنگ روڈ، خیبر،مہمند، کوہاٹ روڈ، فقیر آباد اور صدر میں کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان: اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد31تک پہنچ گئی