وزیراعظم تعزیت

امیر کویت کی وفات:نگران وزیراعظم تعزیت کیلئے پیر کو کویت جائیں گے

ویب ڈیسک :نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کے لیے کل بروز پیر کو کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کویت کے امیر کی وفات پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان، حکومت اور کویتی عوام سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کے لیے کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
دوسری جانب حکومت پاکستان نے امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پرایک روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کے خوف نے ثابت کر دکھایا کہ جلسہ تاریخی ہے، بیرسٹر سیف