انڈوں کی قیمت میں اضافہ، فارمی 40دیسی 60روپے سے متجاوز

ویب ڈیسک: پشاور میں فارمی انڈہ 40روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ دیسی انڈہ 60روپے کا ہو گیا ہے مرغیوں کی قیمتوں میں کمی کے باوجود انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انڈوں کے کاروبار کرنے والے تاجر لاکھ پتی بن گئے ہیں۔ انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ برگر ، وغیرہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث عام آدمی کے استعمال سے باہر ہو گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمتوں میں ایک دن کے دوران دس روپے کا اضافہ ہوا ہے
جبکہ دیسی انڈے ساٹھ روپے سے زائد میں فروخت کئے جا رہے ہیں انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث اس کی خرید و فروخت میں کمی آ رہی ہے عام آدمی انڈوں کے استعمال نہیں کر رہے ہیں اسی طرح فارمی انڈوں کا رنگ تبدیل کرکے اسے دیسی بنا کر بھی فروخت کیا جارہا ہے اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے تاہم اس بارے میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نظر نہیں آرہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: زیادہ تر والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار