9 مئی واقعات

9 مئی واقعات ‘7 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

ویب ڈیسک:لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کر رہنما حماد اظہر سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کاآغاز کردیا ۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، پولیس نے موقف اپنایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے گئے لیکن وہ روپوش ہیں، ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے اسلم اقبال، حماد اظہر، ثمر معشوق، عدنان، قاسم، فیاض انور اور ملک حیدر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پ±رتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بدامنی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد