فیض آباد دھرنا کمیشن

فیض آباد دھرنا کمیشن نے فیض حمید کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا

ویب ڈیسک :فیض آباد دھرنا کمیشن نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائڈ فیض حمید کے لئے سوالنامہ تیار کر لیا جس کے بعد رواں ہفتے کمیشن میں طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن رواں ہفتے کے آخر تک فیض حمید کو اگلے ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کرسکتا ہے۔
کمیشن میں آئی بی افسر ساجد کیانی نے تین گھنٹے طویل بیان ریکارڈ کرایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد کیانی 2017 میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تھے انہوں نے ٹی ایل پی کےخلاف آپریشن میں کسی بیرونی مداخلت کی تردید کی۔
خیال رہے کہ رواں سال نومبر میں نگران حکومت نے فیض ا?باد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ