ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

سابق سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی

ویب ڈیسک :سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں‘ علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے میں درخشان تھانے کی حدود میں خیابان شمشیر پر پیش آیا ۔
حسنین مرزا نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی گاڑی کو پیچھے سے دوسری گاڑی نے ہٹ کیا، فہمیدہ مرزا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں دیرینہ دشمنی پر پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا