فواد چوہدری

فواد چوہدری کا ہر قیمت پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ، عدالت سے رجوع

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جیل کے اندر سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے حوالے سے جیل میں امور سرانجام دینے کی اجازت کے لیے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی۔
اس حوالے سے دائر درخواست میں مقف اپنایا گیا ہے کہ وہ جوڈیشل کسٹڈی پر سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید ہیں، الیکشن میں بطور امیدوار کاغذات جمع کروانے ہیں، وہ سٹامپ پیپر کے اجرا اور دیگر امور کے لئے بھائی کو پاور آف اٹارنی مقرر کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے استدعا کی ہے کہ عدالت ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے امور کی انجام دہی کے لئے اجازت دے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ وہ جہلم کی دونوں سیٹوں سے الیکشن لڑیں گے، انہوں نے کسی کو اپنی جگہ نامزد نہیں کیا ہے، اگر وہ الیکشن نہ لڑ سکے تو ان کے بزرگ اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  مالی میں دہشت گردوں کا سکول پر حملہ، 80افراد ہلاک ہو گئے