پی ایس ایل 9، پشاور میں نمائشی میچ کرانے کی منصوبہ بندی

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 9سے قبل پشاور میں نمائشی میچ کرانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران نے پشاور کا دورہ کیا اور پشاور کے دونوں کرکٹ سٹیڈیم سے متعلق بریفنگ لی پشاور کا ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم تاحال کرکٹ میچ کیلئے مکمل نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کو نمائشی میچ کیلئے فائنل کیاجاسکتا ہے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پشاور میں نمائشی میچ کرانے کی منصوبہ بندی شروع کی ہے
جو پشاور زلمی کا میچ ہوگا پشاور زلمی کے ساتھ دوسری ٹیم کا اب تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹر یا پھر اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم کا پشاور زلمی سے میچ کرایا جائیگا گزشتہ برس بھی پی ایس ایل 8سے قبل کوئٹہ میں ایک نمائشی میچ کرایا گیا تھا ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام گزشتہ روز پشاور پہنچے تھے انہوں نے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم اور حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم سے متعلق انفرااسٹریکچر اور ڈومیسٹک شعبہ جات کی رپورٹ تیار کرنی ہے محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کی جانب سے پی سی بی کی ٹیم کو بریفنگ دی گئی ہے جس کے بعد وہ اپنی رپورٹ پی سی بی کو جمع کرائے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے قبل از وقت ووٹنگ شروع