حفیظ جالندھری کو مداحوں سے جدا ہوئے 41 برس بیت گئے

ویب ڈیسک: اردو زبان کے مقبول رومانی شاعر اور افسانہ نگار حفیظ جالندھری کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، انہیں ان کی لازوال شاعری اور خدمات کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
حفیظ جالندھری کو پاکستان کے قومی ترانے کے خالق کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔ آج ان کی 41 ویں برسی منائی جا رہی ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
حفیظ جالندھری کا اصل نام محمد حفیظ اورکنیت ابوالاثرتھی تاہم وہ حفیظ جالندھری کے نام سے مشہور ہوئے اور انہیں اسی نام سے شہرت ملی۔
حفیظ جالندھری کے شعری مجموعوں میں نغمہ زار، تلخابہ شیریں، سوزو ساز جبکہ افسانوں کا مجموعہ ہفت پیکر، گیتوں کے مجموعے ہندوستان ہمارا، پھول مالی اور بچوں کی نظمیں وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
قومی ترانہ کے خالق حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982ء کو وفات پا گئے۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل مجسٹریٹ کی علی امین کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت