ڈیرہ حملے کا ماسٹرمائنڈ 9 دہشتگردوں سمیت گرفتار، افغانی بھی شامل

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی ادروں کی بڑی کامیابی، سکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشتگرد گرفتار کر لئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میِں سیکیورٹی اداروں نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے انہوں نے محتاط انداز مِیں کارروائی کی جس میں انہیں کامیابی ملی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق درابن سے ہے جبکہ حملے میں ملوث 6 دہشتگرد افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد حسن عرف شاکر اور حملے میں ہلاک دیگر خودکش حملہ آور صفت اللہ مروت کا تعلق بھی امارت اسلامی افغانستان سے ہے۔ ان دہشتگردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگرد کے ملوث ہونے کے بھی شواہد ملے۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے حملے کے دوران 22 اہلکار شہید جبکہ 29 زخمی ہوئے تھے، اس دوران 2 خودکش حملہ آوروں سمیت دیگر 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف جلسہ ختم، ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس بند، شرکاء لوٹنے لگے