مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی کی 2 نشستوں سے الیکشن لڑیں گے

ویب ڈیسک :جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 2نشستوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کا الیکشن میں حصہ لیں گے ‘بلوچستان میں پشین اور خیبر پختونخوا میں اپنے آبائی حلقے ڈیرہ اسماعیل خان الیکشن لڑیں گے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان جے یو آئی بلوچستان کی درخواست پر پشین سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے 15 سال پہلے پیجرز اڑانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف