چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کی نشست کے ساتھ ساتھ لاہور سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کے حلقے کیلئَے این اے 128 کا انتخاب کیا گیا ہے جس پر آج کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔
ان کے ساتھ ساتھ حافظ محی الدین اور مصباح الرحمان صوبائی نشستوں پر امیدوار ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق این اے 128 پر مسلم لیگ ن کے میاں احمد احسان چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے مد مقابل ہوں گے۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو لاڑکانہ کے حلقہ این اے 194 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کے خوف نے ثابت کر دکھایا کہ جلسہ تاریخی ہے، بیرسٹر سیف