حج ڈیجیٹلائز

پاک حج موبائل ایپ متعارف، حکومت نے حج ڈیجیٹلائز کر دیا

ویب ڈیسک: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونی کیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن بنالی، نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف، وزیرمذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا۔
عازمین حج نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیارکردہ موبائیل ایپ کے ذریعے تمام معلومات بہ آسانی حاصل کر سکیں گے۔
نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ہدایت کے مطابق ملک میں یجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عازمین حج کیلئے پاک حج ایپلی کیشن کا اجرا اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے
انہوں نے مزید کہا کہ عازمین حج کی درخواست، مناسک حج کی ادائیگی، واپسی تک تمام معلومات ایپ میں شامل ہیں۔
ایپ میں حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، سعودی عرب میں رہائش کے معاملات شامل ہیں.
نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ عازمین حج ایپ کے ذریعے رقم کی ادائیگی، دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشن سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔
اس موقع پر وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اور اس کے ماتحت ادارے NITB کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حج آپریشنز سے متعلق موجودہ نظام کے اپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا ایپ سے حکام کو کسی بھی شکایت کا جواب دینے اور عازمین کے حقیقی تاثرات جاننے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  پیجر دھماکے انسانی حقوق کے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار