کانووکیشن2023

ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا میں کانووکیشن 2023 کا انعقاد

ویب ڈیسک: کل 22 دسمبر کو ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کے آڈیٹوریم میں کانووکیشن2023 منقعد کیا گیا۔
کانووکیشن میں لیفٹیننٹ جنرل محمد قریشی ایچ آئی (ایم)، سرجن جنرل/ ڈی جی ایم ایس (آئی ایس) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ایچ آئی ٹی بورڈ کے معزز چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک ایچ آئی (ایم) اور وائس چانسلر نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (NUMS)، لیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیر ایچ آئی (ایم)، ریٹائرڈ بھی موجود تھے۔
نمایاں پوزیشن ہولڈر طلباء کو سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے دئیے گئے۔
مہمان خصوصی کی جانب سے 101 میڈیکل گریجویٹس میں ایم بی بی ایس کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
ایم بی بی ایس گریجویٹس کو 24 گولڈ، 27 سلور اور 30 برانز میڈل دئیے گئے۔
مختلف مضامین میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گریجویٹس کو 7 سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔
ڈاکٹر شاہ بانو کو 04 گولڈ، 02 سلور اور 04 کانسی کے تمغوں کے ساتھ سیشن 2017-2022 کی بہترین گریجویٹ قرار دیا گیا۔
مہمان خصوصی نے گریجویٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور ملک میں قابل طبی پیشہ ور افراد کی اہمیت پر زور دیا۔
پرنسپل ہائی ٹیک ٹیکسلا میجر جنرل حامد شفیق، (HI(M ریٹائرڈ نے اپنے خطاب میں طلباء اور فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہا اور معزز مہمانوں کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  کرم میں ایک بار پھر جھڑپیں :6افراد جاں بحق ،متعدد زخمی